اسپیکر سے بدتمیزی، خاقان عباسی کو نوٹس جاری

اسد قیصر نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے لیگی رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی کو لیٹر جاری کر دیا۔
شاہد خاقان عباسی کے غیر پارلیمانی رویے اور ایوان میں بدمزگی کے واقعہ پر لیٹر جاری کیا گیا۔ رکن قومی اسمبلی کو اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 21 کے تحت لیٹر جاری کیا گیا۔ خط میں کہا گیا کہ شاہد خاقان عباسی کے اس طرز عمل سے اسمبلی کی کارروائی چلانے میں رکاوٹ پیدا ہوئی، لیگی رہنما نے اپنے طرز عمل سے قومی اسمبلی کی کاروائی میں خلل پیدا کیا۔خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ شاہد خاقان عباسی نے ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ ڈال کر اسپیکر کے منصب کا تمسخر اڑایا ہے، لیگی رہنما خط جاری ہونے کے 7 دن کے اندر معذرت کریں اور اپنی پوزیشن واضح کریں، مقررہ وقت تک جواب نہ آنا شاہد خاقان کے پاس اپنے دفاع میں کچھ نہ ہونا تصور ہوگا۔
asad qaiser 11

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button