باجوڑ،پولیوسکیورٹی پرتعینات پولیس ٹرک پرحملہ،5اہلکارشہید،22زخمی

خیبرپختونخوا کے شمالی ضلع باجوڑ میں پولیو سکیورٹی پرتعینات پولیس گاڑی پر بم حملے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔
ماموند کے علاقے بیلوٹ فرش میں پولیو سکیورٹی کیلئے جانیوالی پولیس گاڑی کے نزدیک دھماکا ہوا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد، سیکیورٹی فورسز اور امدادی اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے اور زخمیوں و لاشوں کو پرائیوٹ گاڑیوں میں اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو1122 کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ خار اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں تمام شہید اور زخمی پولیس
اہلکار ہیں، جو پولیو ڈیوٹی کیلئے جارہے تھے کہ گاڑی پر حملہ ہوا۔
