انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے

عدالت اعظمیٰ نے 14 مئی کو الیکشن کیس کا تفصیلی جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے، سپریم کورٹ کا 25 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منیب اختر نے تحریر کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں ذمے داری ہے، انتخابات کرانا آرٹیکل 218/3 کے تحت الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمے داری ہے، الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ پنجاب انتخابات کے لیے سیکیورٹی ہے نہ فنڈز ہیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عوام، سیاسی جماعتوں اور الیکٹوریٹس کے لیے انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے، انتخابات صرف درخواست گزاروں کا نہیں بلکہ کے پی اور پنجاب کے عوام کا درینہ مطالبہ ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی طور انتخابات کی تاریخ کو ازخود آگے نہیں بڑھا سکتا، الیکشن کمیشن اس سوال کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکا کہ انتخابات کی تاریخ کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے یا نہیں۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فرض نا صرف انتخابات بلکہ ان کا منصفانہ اورشفاف انعقاد بھی یقینی بنانا ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کا ماسٹر نہیں بلکہ وہ آئینی عضو یا ادارہ ہے۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی ایک آئینی ذمے داری پوری کرنے کے لیے دوسری نظر انداز نہیں کرسکتا، آئین ڈیوٹی اور پاور میں فرق کو واضح کرتا ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ آئین الیکشن کمیشن کو انتخابات سے متعلق تمام معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتا، کیا وزیراعظم یا وزیراعلیٰ اسمبلیاں تحلیل کرنے سے پہلے بھی الیکشن کمیشن سے اجازت لیں؟ الیکشن کمیشن کو فنڈز اور سیکیورٹی کی عدم فراہمی پر عدالت میں آئینی

شہباز شریف نے اپنی حکومت کے خاتمے کی تاریخ دے دی

درخواست دائر کرنی چاہئے تھی۔

Back to top button