انتخابات ملتوی ہو جائیں تو آسمان نہیں گر پڑے گا

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ماحول کی بہتری کے لیے انتخابات ملتوی ہوجائیں تو آسمان نہیں گر پڑے گا۔
جے یو آئی کے امیر مولانافضل الرحمان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہنا ہے کہ الیکشن کا ماحول نہیں، ہم جلسوں میں نہیں جاسکتے، انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ حالات کی سنگینی کا ادراک کیا جائے، ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں ہیں۔الیکشن ملتوی کرنے کی سینیٹ کی قرارداد کی حمایت کرتے ہیں ۔اگر ملک میں انتخابات ہوتے ہیں اور ہر قیمت پر ہوتے ہیں تو ہم حصہ لیں گے۔
دریں اثنا پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری کے تناظر میں جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان گزشتہ روز وفد کے ہمراہ افغانستان کے شہر کابل پہنچے تھے۔جہاں امارت اسلامیہ کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں، سربراہ جے یو آئی امارت اسلامیہ کی دعوت پر دورہ
افغانستان پر ہیں۔
