بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان کا شوہر مانیکا خاندان کا کفیل نکلا

عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کے پہلے شوہر خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے کہا ہے کہ فرح خان نے انکے خاندان کو دھوکہ دیا ہے اور وہ پاکستان چھوڑ کر مستقل دبئی شفٹ ہو گئی ہیں،

لہٰذا اب مانیکا خاندان کا انکے ساتھ کوئی تعلق نہیں رہا

۔ انہوں نے کہا کے فرح خان نے ایسے موقع پر پاکستان چھوڑ کر انکی والدہ بشری بی بی اور عمران خان کے ساتھ اچھا نہیں کیا، تاہم انکا دعوی تھا کہ فرح کی کرپشن کا ہمارے خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ اپنے کیے کی خود ذمہ دار ہیں۔

لیکن موسی مانیکا یہ بیان داغتے وقت شاید بھول گئے کہ ان کے والد خاور مانیکا کے قریبی دوست اور فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر نے دو سال پہلے سپریم کورٹ میں جسٹس ثاقب نثار کو بتایا تھا کہ وہ مانیکا خاندان کے بچوں کے کفیل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا طلاق ہو جانے کے باوجود فرح خان اور احسن گجر کی وجہ سے رابطے میں رہتے تھے، اسی لئے فرح کو بشریٰ بی بی کی فرنٹ پرسن جب کہ احسن جمیل گجر کو خاور مانیکا کا فرنٹ مین کہا جاتا تھا۔

اسی دوران موسی مانیکا کے دعوے کے برعکس یہ اطلاعات ہیں کہ فرح نے دبئی پہنچ کر گزشتہ روز بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو کے گھر پر ایک افطار ڈنر میں شرکت کی۔

خیال رہے کہ بشری بی بی کی دوست فرح خان پر نہ صرف اپوزیشن جماعتیں بلکہ پی ٹی آئی کے ناراض رہنما بھی کرپشن کے الزامات عائد کر رہے ہیں اور خاتون کو بشری بی بی کی فرنٹ پرسن قرار دیا جا رہا ہے۔ الزام لگایا جارہا ہے کہ انہوں نے عثمان بزدار کے ساتھ مل کر بشری بی بی کے ایما پر اربوں روپے بنائے جن سے اندرون اور بیرون ملک جائیدادیں خریدی گئی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ فرح خان کا پاکستان سے نکلنے کا بنیادی مقصد گرفتاری سے بچنا اور کرپشن کے پیسے کو ٹھکانے لگانا ہے۔

یاد رہے کہ فرح شہزادی المعروف فرح خان 3 اپریل کو متحدہ عرب امارات پہنچ گئی تھیں۔ وہ لاہور سے غیر ملکی پرواز ای کے 623 سے دبئی پہنچیں۔ فرح شہزادی نے پاکستانی پاسپورٹ کا استعمال کیا اور لاہور ایئر پورٹ سے سفر کے دوران برقع پہنے رکھا تاکہ انہیں پہچانا نہ جا سکے۔ دوسری طرف اپوزیشن یہ سوال کر رہی ہے کہ فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کو ملک سے فرار ہوتے وقت روکا کیوں نہیں گیا۔

اس بارے جواب دیتے ہوئے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ فرح خان اور انکے شوہر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر موجود نہیں تھا لہذا انہیں روکا نہیں جا سکتا تھا۔ اس دوران معلوم ہوا یے کہ فرح نے گذشتہ روز ابوظہبی میں خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو کے گھر افطار ڈنر میں شرکت کی، یوں بشریٰ بی بی کے بیٹے موسی مانیکا کا یہ موقف غلط ثابت ہوگیا کہ فرح نے انکے خاندان کو دھوکہ دیا اور اب ان کے خاندان کا اس خاتون سے کوئی تعلق نہیں رہا۔ موسیٰ مانیکا کا کہنا تھا کہ ہمارے خاندان کا فرح خان کی کسی ڈیل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لیکن یہ بات طے ہے کہ فرح خان نے وزیراعظم عمران خان اور میری والدہ کے ساتھ اچھا نہیں کیا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا تھا کہ لاہور کی فرح نامی خاتون کے تانے بانے بنی گالہ اور جادو ٹونے سے ملتے ہیں اور وہ بشریٰ بی بی کی فرنٹ پرسن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کوئی پوسٹنگ، کوئی ٹرانسفر اور کوئی تبدیلی کروڑوں روپے سے کم رشوت میں نہیں ہوتی اور ہہ خاتون وزیر اعلی کے اختیارات استعمال کرتی تھی۔ انکا کہنا تھا کہ فرح کے سارے تانے بانے سارے عمران کے گھر سے ملتے ہیں اور آنے والے دنوں میں لوگ ثبوتوں کی بھرمار میڈیا پر دیکھیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ فرح کا سکینڈل سب اسکینڈلز کا باپ ہے اور اس کے تانے بانے بنی گالہ سے ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف پوسٹنگ ٹرانسفرز کیلئے لی گئی رشوت میں 6 ارب سے زیادہ کمایا گیا اور آئندہ دنوں میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت سامنے آئیں گے۔

ادھر سینئر تجزیہ کار کامران خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ بیشک اس عورت پر لگنے والے الزامات درست ہیں۔ فرح خان کے پاس بزدار حکومت کی چابی تھی۔ یہ چابی بڑے بڑے تالے کھولتی تھی۔ عمران خان کی اس معاملے پر مکمل لاعلمی انہیں بری الزمہ قرار نہیں دے سکتی۔ فرح خان کا اچانک دبئی بھاگ جانا، اور اس کے خاتون اوّل بسری بی بی سے تعلقات کی کہانیاں کوئی راز نہیں ہیں۔

اسی دوران پاکستان سے فرار ہوتے وقت فرح خان کی جہاز میں بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے جس میں انکے ہاتھ میں ایک نہایت بیش قیمت بیگ بھی نظر آ رہا ہے۔ غیر ملکی کمپنی کے تیار کردہ اس بیگ کی مالیت لگ بھگ 90 ہزار ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ یعنی اس ایک بیگ کی قیمت زیادہ تر پاکستانیوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی سے زیادہ ہے۔ یہ ہینڈ بیگ معروف امریکی برانڈ ہرامس کا ہے۔

ٹویٹر پر فہد مروت نامی صارف نے فرح خان کی زرد لباس میں فوٹو شیئر کی جس میں انہیں ایک جہاز میں سوار دیکھا جاسکتا ہے۔

مستنصر حسین تارڑ کا سرکاری ایوارڈ وصول کرنے سے انکار

صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فرح خان کی سیٹ کے ساتھ رکھے جامنی بیگ کی قیمت 90 ہزار ڈالرز ہے۔ اس ٹویٹ کے سامنے آنے کی دیر تھی کہ صارفین نے اس قیمتی بیگ کی خصوصیات پر روشنی ڈالنا شروع کی، کچھ نے بتایا کہ یہ بیگ ’ہرمس‘ برانڈ کا ہے۔ یہ برانڈ فرانس میں بیگ تیار کرتا ہے جو عموماً اپنے بیگوں میں شتر مرغ اور مگرمچھ کا چمڑہ استعمال کرنے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ اس برانڈ کی ویب سائٹ پر اس بیگ کی قیمت 82 ہزار پانچ سو ڈالر، درج ہے اور اسے مگرمچھ کی کھال کا بنا ہوا بتایا گیا ہے۔

بیگ پر تبصرے کرنے والوں کی توجہ ایک صارف نے فوراً ہی فرح خان کے جوتوں کی جانب موڑ دی، جو تقریباً ایک لاکھ روپے کے ہیں۔ فرح خان کے پیلے جوتے بھی اسی برانڈ کے ہیں، جن کی قیمت 875 امریکی ڈالر ہے۔ 875 امریکی ڈالر کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو یہ رقم 1 لاکھ 62 ہزار 762 روپے بنتی ہے۔

Farah Khan husband Manika became breadwinner of the family | video

Related Articles

Back to top button