جنرل باجوہ کو فرانس میں ننگی گالیاں کس نے دیں؟

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایک شخص کی جانب  سے پشتو اور پنجابی میں ننگی گالیاں دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ جس میں ویڈیو بنانے والا شخص تو سامنے نہیں آتا تاہم وائرل ویڈیو میں سابق آرمی چیف جنرل باوجوہ اور ان کی اہلیہ کے ساتھ بد تہذیبی کی آڈیو ضرور سنائی دیتی ہے۔ ذرائع کے مطابق جنرل باجوہ ان دنوں فیملی کیساتھ بیرون ملک ہیں،جہاں ان کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے، بدتمیزی کرنے والا پشتون شخص بادی النظر میں افغان شہری تھا۔

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ان دنوں فیملی کی ساتھ فرانس میں ہیں جہاں ایک نوجوان کی جانب سے بدتمیزی اور نازیبا زبان کا استعمال کیا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔اس ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو فرانس کی ہے اور ویڈیوبنانے والا نوجوان افغان شہری ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنرل ر قمر جاوید باجوہ بیرون ملک نیلی پولو شرٹ، پینٹ اور جوگرز پہنے اپنی اہلیہ کے ساتھ سڑک کنارے اردگرد کے نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور آپس میں گفت و شنید میں مصروف ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی 2 منٹ اور 16 سیکنڈ کی ویڈیو کے آغاز میں ایک شخص ویڈیو بنانے لگتا ہے اور افغانستان میں جہاد کے حوالے سے کوئی بات کرتا ہے۔ جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ کہتے ہیں کہ میں آرمی چیف نہیں ،سابق آرمی چیف اس شخص کو ویڈیو بنانے سے روکتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ ویڈیو نہ بنائیں۔ میں ابھی پولیس کو بلاتا ہوں۔سابق آرمی چیف کی جانب سے منع کرنے کے باوجود ویڈیو بنانے والا شخص باز نہ آیا اور ویڈیو بناتا رہا اور فحش گالیاں دیں اور جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کیلئے انتہائی نامناسب الفاظ کا استعمال کیا۔اس شخص کا مزید کہناتھاکہ اب دیکھو بولتا بھی نہیں، اس کو بیوی نے کہا کہ بولو ہی نہیں. چپ بیٹھا ہے۔پشتون شخص کا کہناتھاکہ ابھی میرے پیچھے پولیس ہے،اگر پولیس نہ ہوتی تو میں نے اسے تشدد کا نشانہ بنانا تھا لیکن پیچھے پولیس ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق آرمی چیف اپنی اہلیہ کیساتھ بیرون ملک ایک عمارت کے باہر بیٹھے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ وہ فرانس میں فیملی کیساتھ ہیں، اسی دوران ایک شخص ویڈیو بناتا ہوا ان کے قریب آ جاتا ہے تاہم اب سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فرانس میں پیش آنیوالے بدتمیزی کے واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

فرانس میں موجود یوٹیوبر و صحافی کاکہناتھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ انسی شہر میں پیش آیاجہاں وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک لائبریری کے باہر بیٹھے تھے ۔یوٹیوبر کاکہناتھا کہ واقعہ کے بعد سابق آرمی چیف یہ شہر چھوڑ گئے ہیں اوروہ واپس وطن جانے لگے ہیں یافرانس سے کسی اورملک جارہے ہیں.

یوٹیوبر کاکہناتھا کہ سابق آرمی چیف سے بدتمیزی کرنے والا شخص پاکستانی نہیں بلکہ افغانی ہے ،افغانی باشندے کی جانب سے انتہائی غیر مناسب الفاظ استعمال کئے گئے جوقابل مذمت ہیں ، پاکستان کے اندر جو بھی حالات ہوں، وہ پاکستانیوں کا مسئلہ ہے، کسی دوسرے ملک کے باشندے کی طرف سے ایک پاکستانی کیساتھ اس طرح کے سلوک پر پاکستانی کمیونٹی بھی سخت پریشان ہے ،جو زبان استعمال کی گئی ہے وہ فرانس کے قوانین کے منافی ہے،اس حوالے سے پولیس سے رابطہ کرلیاگیاہے۔

یوٹیوبر کاکہناتھا کہ اگر کوئی قانونی کارروائی ہوتی ہے تو بدتمیزی کرنیوالا شخص نہ صرف گرفتار ہو گا بلکہ اسے قرارواقعی سزا بھی ملے گی،کیونکہ فرانس میں رہنے والا شخص فرانس کے قوانین کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا،جو زبان اس شخص نے استعمال کی ہے وہ فرانسیسی قوانین کی سخت خلاف ورزی کی ہے۔ان کاکہناتھا کہ اگر واقعہ کی ٹائمنگ کے حوالے سے معلوم ہو جائے تو سٹریٹ کیمروں کی مدد سے اس شخص کی شناخت ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے سابق آرمی چیف اور ان کی اہلیہ کے ساتھ اس قسم کے رویے اور برتاؤ کی مذمت کی اور کہا کہ انہیں چیلنج کرنے یا ان کے کیے سے اختلاف کا اظہار کرنے کے اور بھی سوطریقے تھے، اور یہ کہ اس کی بیوی کا اس کے اعمال سے کوئی لینا دینا نہیں تھا اس لیے انہیں طنز کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے تھا۔ تو دوسری جانب کچھ لوگ اسے مکافاتِ عمل کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ کو 6 سال بطور فوجی سربراہ اختیارات کے غیر قانونی استعمال اور عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیہ میں حصہ دار بننے کے لیے اس قسم کی ‘موسیقی کا سامنا’ ہے۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی نشاندہی کی کہ اس واقعے کا تعلق سابق پاکستانی آرمی چیف کی پاکستان کی اندرونی سیاست میں ان کی ’مداخلت‘ سے زیادہ افغان پالیسی سے ہے، اور کچھ صارفین نے اس واقعے کے لیے افغان اور پاکستانی تارکین وطن کے درمیان نفرت انگیز تعلقات کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ تاہم، اس بات کی تصدیق کرنا باقی ہے کہ ویڈیو بنانے والا اور جنرل (ر) باجوہ کے ساتھ بدتمیزی کرنے والا شخص افغان نژاد ہے یا نہیں؟

یاسمین راشد کی جناح ہائوس حملے میں بریت چیلنج

آئیے دیکھتے اور سنتے ہیں کہ بدتمیز عمرانڈو نے جنرل باوجوہ کو کیا کہا؟

Back to top button