غیرشرعی نکاح کیس،عدالت نے عمران خان کو طلب کرلیا

سابق چیئرمین پی ٹی آئی ،بشریٰ بی بی کیخلاف مبینہ غیرشرعی نکاح  کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب  کرلیا۔سینئرسول جج قدرت اللہ نے ایک صفحے پرمشتمل سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے 50ہزار کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیاکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں۔اسکائپ کے ذریعے حاضری تکنیکی وجوہات کی بنا پرنہ ہو سکی۔جیل سپرنٹنڈنٹ آئندہ سماعت پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری یقینی بنائیں۔شکایت اور دیگر دستاویزات کی نقول فریقین کو فراہم کر دی گئی

عمر ایوب کیخلاف کتنے کیسز ہیں؟ایف آئی اے ،نیب سے جواب طلب

ہیں۔کیس کی آئندہ سماعت 18دسمبر کو ہوگی۔

Related Articles

Back to top button