عمران خان کیخلاف غداری کیس کا درخواست گزار وکیل قتل

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ایئرپورٹ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق عبدالرزاق کو گھر سے بلوچستان ہائی کورٹ جاتے ہوئے نشانہ بنایاگیا، مقتول عبدالرزاق کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

یاد رہے کہ مقتول عبدالرزاق شرچیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف درخواست میں فریق تھے، ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر نے خلاف آئین اسمبلیاں تحلیل پرآر ٹیکل6 کے تحت کارروائی کی درخواست کررکھی ہے۔

دوسری جانب واقعہ کیخلاف وکلاء برادری نے عدالتی امور کا بائیکاٹ کردیا، وکلاء برادری نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی عبدالرزاق شرپر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ کرلی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ تمام پہلؤوں کا جائزہ لیکرفوری رپورٹ پیش کی جائے، وزیراعلیٰ کا واقعے میں عبدالرزاق ایڈووکیٹ کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا اور ہدایت کی کہ ملوث عناصرکوجلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

وہاج علی کے انسٹاگرام پر 3 ملین فالوورز ہوگئے

Back to top button