وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، قومی اسمبلی میں 180 اراکین نے وزیراعظم کے ساتھ حمایت کا اعلان کیا۔
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم شہباز شریف کے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے ووٹنگ ہوئی جس میں وزیر اعظم 180 ووٹ لے کر ایوان کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت جاری ہے جس میں وزیر اعظم شہباز شریف کے لیے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے گنتی کی گئی۔
جمعرات کو ایوان زیریں کے اجلاس کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم کے لیے اعتماد کا ووٹ لینے کی تحریک پیش کی۔
ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسپیکر اسمبلی نے اعلان کیا کہ 180 اراکین نےوزیر اعظم پر اعتماد کے حق میں ووٹ دیا اور قرارداد کو منظور کیا جاتا ہے لہٰذا وزیر اعظم شہباز شریف قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب رہے۔
تحریر جاری ہے
انہوں نے کہا کہ آج اگر مفتی عبدالشکور زندہ ہوتے تو یہ عدد 181 ہوتا اور میں اپنے سیکریٹریٹ سے کہوں گا کہ جتنے اراکین نے اعتماد کا ووٹ دیاہے ان کے نام قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر ڈال دیے جائیں۔
۔
