حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دیدی

وفاقی حکومت کی جانب سے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے، ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دی ہے۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کا ریکارڈ کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا جائے گا۔
لاہور ہائیکورٹ میں 22 فروری کی سماعت میں حکومت کی جانب سے قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی تفصیلات کا سیل شدہ ریکارڈ لاہور ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے بتایا تھا کہ یہ ریکارڈ کلاسیفائیڈ ہے، عدالت چاہے تو کھول سکتی ہے، توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنےکے بارے میں آئندہ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا جانا ہے۔
