سمارٹ فونز کی کونسی ایپس بیٹری کی دشمن سمجھی جاتی ہیں؟

اینڈرائیڈ موبائل فون صارفین اکثر بیٹری کے مسئلے سے دوچار نظر آتے ہیں کسی کو بیٹری جلد ختم ہونے کی شکایت ہے تو کوئی اس کے جلدی چارج نہ ہونے سے پریشان ہے۔عربی میگزین سیدتی میں شائع رپورٹ کے مطابق فنی ماہرین کے نزدیک سوشل میڈیا کی ایپس اور ڈیجیٹل گیمز کا استعمال ان اہم وجوہات میں شامل ہے جو تیزی سے بیٹری کا چارج ختم کرنے کا باعث بنتی ہیں، خاص طور پر ایسی ایپس جو فون کے بیک گراؤنڈ میں ایکیٹیو رہتی ہیں اگرچہ آپ انہیں استعمال نہ بھی کریں ان کی وجہ سے آپ کے سمارٹ فون کی بیٹری تیزی سے خرچ ہوتی رہتی ہے۔ماہرین کے نزدیک سوشل میڈیا کے معروف ایپس فیس بک، انسٹاگرام، ٹوئٹر، سنیپ چیٹ اور ٹک ٹاک کا شمار سماجی رابطے کی ان ایپس میں ہوتا ہے جو موبائل فون کی بیٹری کو سب سے زیادہ استعمال کرتی ہیں، یہ اس وجہ سے ہوتا ہے کہ ایپس میں متعدد امور ایکیٹو رہتے ہیں جن میں موبائل کے کیمرے، مائیکروفون، اور لوکیشن شامل ہیں، بالا ایپس کے پروگرام ان فنکشنز کوایکٹیو رکھتی ہیں جس کی وجہ سے بیٹری پر لوڈ ہوتا ہے اور وہ خرچ ہوتی رہتی ہے۔ان کے علاوہ حال ہی میں میٹا کمپنی کی جانب سے نئی لانچ کی گئی ایپ ’تھریڈز‘ بھی سوشل میڈیا پر رابطے کی ان ایپس میں شامل ہے جو تیزی سے بیٹری کے خرچ ہونے کا باعث بنتی ہیں، اس حوالے سے تھریڈز کے بیشتر صارفین نے بھی یہ شکایت کی ہے کہ ایپ نے اگرچہ تیزی سے مقبولیت کا ریکارڈ قائم کیا ہے تاہم یہ ایپ موبائل کی بیٹری بھی اتنی ہی تیزی سے خرچ کرتی ہے جس تیزی سے یہ مقبول ہوئی ہے۔علاوہ ازیں لائیو براڈ کاسٹنگ ایپ نیٹ فلکس اور سپاٹیفائی کا شمار بھی ان بدترین ایپلی کیشنز میں ہوتا ہے جو تیزی سے موبائل کی بیٹری کو خرچ کرتی ہیں ان کے ساتھ ایمیزون بھی شامل ہے، موبائل کی بیٹری تیزی سے خرچ کرنے والی ایپس درجہ بندی کے حساب سے فیس بک پہلے، ٹوئٹر دوسرے، انسٹاگرام تیسرے، سنیپ چیٹ چوتھے، ٹک ٹاک پانچویں، اوبر چھٹے، ایمیزون ساتویں، سپاٹیفائی آٹھویں، نیٹ فلکس نویں اور کینڈی کرش دسویں نمبر پر ہے۔ماہرین نے موبائل فون کی بیٹری کے کم استعمال کے حوالے سے کچھ تجاویز دی ہیں جن میں موبائل کے بعض آپشنز کو بند کر دینا چاہئے جن میں کیمرے اورمائیکروفون کا استعمال شامل ہے، موبائل میں لوکیشن ایکٹیویشن کو ضرورت کے وقت ایکیٹو کرنے کے آپشن کو آن کریں، موبائل کے بیک گراونڈ میں ایپلکیشنز کی اپ ڈیٹ کو آف کر دیں تاکہ یہ از خود ایکیٹو نہ ہو بلکہ ضرورت پڑنے پرمحدود ایپس کو اپ ڈیٹ کیا جا سکے۔ہمیشہ اس بات کو مدنظر رکھا جائے کہ موبائل کی بیٹری کو اس وقت چارج کریں جب یہ 20 فیصد یا اس سے کم رہ جائے۔ فون کو رات بھر کے لیے چارجنگ پر نہ رکھا جائے، موبائل فون کو چارج کرنے کے لیے اصل چارجنگ کیبل ہی استعمال کی جائے غیرمعیاری کیبل کے استعمال سے بیٹری کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عام طور پر موبائل کی بیٹری مسلسل استعمال کے دو برس بعد اپنی صلاحیت کھونے لگتی ہے اس لیے مقررہ مدت کے بعد کوشش کریں کہ بیٹری تبدیل کر لی

نگران وزیراعلیٰ سندھ کون ہوگا؟فیصلہ نہ ہو سکا

جائے خاص کر اگر بیٹری بغیر کسی وجہ سے تیزی سے ختم ہو رہی ہو۔

Back to top button