جنوبی وزیرستان میں دھماکا،2 افراد جا ن کی بازی ہار گئے

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی نے ایک بار پھر سر اٹھاناشروع کردیا۔آئے روز دھماکوں سے قیمتی جانیں ضائع ہونے لگیں۔جنوبی وزیرستان کی تحصیل سرویکئی میں دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور2زخمی ہوگئے۔جنوبی وزیرستان میں دھماکا 2 گھروں کے درمیان ہوا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ریسکیوٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو مردہ خانے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

دوسری جانب پشاورکے علاقہ فقیرآباد میں تاجر کے گھر کے باہربارودی مواد کا دھماکہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار تاجر کے گھر کے باہربارودی مواد رکھ کر فرار ہوگئے۔ ملزموں کی تلاش کےلئے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

ہائیکورٹ کا پولیس کو بلاوجہ سیاسی گرفتاریاں نہ کرنے کاحکم

Back to top button