اسٹیفن ہاکنگ کے پراسرار بلیک بورڈ کی نمائش

برطانیہ کے قومی سائنسی عجائب گھر میں پیچیدہ سائنس ڈوڈلز سے بھرا ہوا ’ہاکنگ کا بلیک بورڈ‘ نمائش کےلیے رکھا گیا ہے جو 1980 سے یونیورسٹی آف کیمبرج میں بحفاظت رکھا ہوا تھا۔

1980 میں کیمبرج یونیورسٹی کے تحت ’سپر اسپیس اینڈ سپر گریویٹی‘ کی عالمی کانفرنس میں ہاکنگ کی ہدایت پر اس کے ساتھی سائنسدانوں نے ایک بڑے بلیک بورڈ پر یہ ڈوڈلز بنائے تھے۔

ان ڈوڈلز میں عجیب و غریب شکلوں اور کارٹونز کے علاوہ بہت سی ادھوری مساواتیں بھی شامل ہیں جو طبیعیات میں اُن اہم مسائل کے ممکنہ حل کی نشاندہی کرتی ہیں کہ جنہوں نے اب تک دنیا بھر کے سائنسدانوں کو الجھا کر رکھا ہوا ہے۔

ان مسائل کا تعلق ’ہر شئے کے نظریئے‘ (تھیوری آف ایوری تھنگ) سے ہے؛ جو ایک ایسا سائنسی نظریہ ہوگا جس میں کائنات کی چاروں قوتیں (یکساں فریم ورک کے تحت) یکجا کی جائیں گی۔

Back to top button