سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی رکن اقبال آفریدی کو معطل کردیا

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے رکن اقبال آفریدی کو معطل کردیا۔اقبال آفریدی کو پورے بجٹ سیشن کےلیے معطل کیاگیا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اقبال آفریدی نے میرے سٹاف پر ہاتھ اٹھایا،ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بھی بدتمیزی کی،یہ سب ناقابل قبول ہے۔
بعد ازاں فرح ناز اکبر نے اقبال آفریدی کی رکنیت معطلی کی تحریک پیش کی جسے ایوان نے کثرتِ رائے سے منظور کرلیا۔
گلگت بلتستان میں حکومت سازی: پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اہم مشاورتی ملاقات
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ معطلی کے دوران اقبال آفریدی کو کسی قسم کے الاؤنسز نہیں ملیں گے ۔
