آبنائے ہرمز امریکا کیلئےقبرستان بن سکتی ہے،ایران

ایران نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو آبنائے ہرمز پر اپنے مکمل کنٹرول کا دعویٰ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر یہ اہم عالمی بحری گزرگاہ امریکی افواج کے لیے قبرستان بن سکتی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ثقافتی و نفسیاتی آپریشنز کے نائب کیپٹن سعید سیاح سارانی نے کہی۔

انھوں نے مزید کہا کہ خطے کی صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے اور اگر عوام اور حکام حکم دیں تو آبنائے ہرمز سے ایک لیٹر تیل بھی ایران کی اجازت کے بغیر نہیں گزر سکے گا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے کیپٹن نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگرچہ مکمل بحری جنگ ابھی شروع نہیں ہوئی تاہم ایران نے “سمارٹ ناکہ بندی” نافذ کر رکھی ہے جب کہ غیر روایتی بحری جنگ کے لیے بھی مکمل تیاری ہے۔

دوسری جانب ایرانی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایران اب آبنائے ہرمز کے ذریعے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کے لیے ہتھیاروں کی ترسیل کی اجازت نہیں دے گا۔

 

Back to top button