اکبری منڈی کے تاجروں کی ہڑتال

اشیائے ضروریہ پر ودہولڈنگ ٹیکس کے اثرات سامنے آنے لگے،اکبری منڈی کے تاجروں نے 2روز کی ہڑتال کردی۔
اکبری منڈی میں ہڑتال سے شہر میں دالیں ،چاول،خشک مصالحہ جات سمیت کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
صدر اکبری منڈی لاہور اظہراقبال اعوان نے کہاکہ لاہور سمیت پنجاب اور پاکستان کی تمام غلہ منڈیا ں مکمل بند رہیں گی۔لاہور سمیت پنجاب میں دالیں ،چاول ، مصالحہ جات کی منڈیاں بند ہونگی ۔ودہولڈنگ ٹیکس سے اجناس کے دام فی کلو30 سے40 روپے تک مہنگی ہوجائیں گی۔
ایف بی آر نے جولائی میں ہدف سے زائد ٹیکس اکٹھا کرلیا
اظہراقبال نے کہا کہ تاجروں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اشیائے ضروریہ پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرے تاکہ عام آدمی کی گزربسر بآسانی ممکن ہوسکے۔۔
