پی ایس ایل 10 کا کامیاب انعقاد پاکستان میں امن کی نشانی ہے : محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 10 کے شاندار اختتام پر کہا کہ اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہیں، پی سی بی و پی ایس ایل ٹیم کا دن رات محنت پردل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ پاک آرمی، رینجرز، پولیس اورانتظامیہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، پاک آرمی، ائیر فورس اور نیوی کی جرات اور بہادری کو یادگار خراج تحسین پیش کیا گیا،تینوں فورسز کی طرف سے بھرپورحوصلہ افزائی پرخصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 10 کے شاندار اختتام پر لیگ انتظامیہ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھاکہ اسٹیڈیم آکر میچ دیکھنے پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر، ائیر چیف ظہیراحمد بابر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کاخصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
پی ایس ایل 10 کی فاتح لاہور قلندرز پر ڈالرز کی بارش
محسن نقوی نےمزید کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کےقریب دشمن کے حملےکے بعد پی ایس ایل کا دوبارہ آغازبہت بڑاچیلنج تھا، پی ایس ایل 10 کا کامیابی سے انعقاد پرامن پاکستان کی جیت ہے، شائقین کرکٹ کے نظم و ضبط اور جوش و خروش کا کوئی جوڑ نہ تھا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کا فائنل گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا جس میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سےشکست دےکرتیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔