سوئی ناردرن کا کریک ڈاؤن: 212 کنکشن منقطع کر دیئے گئے

سوئی ناردرن نے گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کامیاب چھاپے مارے۔
سیالکوٹ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 36 گیس کنکشن منقطع کیے گئے، سرگودھا میں گیس میٹر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر 2 جبکہ غیر قانونی استعمال پر دو کنکشن منقطع کر دیئے گئے، ریجن کی جانب سے مقامی تھانے میں ایک ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی۔
گوجرانوالہ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 22 گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ دو ایف آئی آر بھی درج کروائیں جبکہ گیس چوری کی مد میں 2 لاکھ 38 ہزار روپے بھی بک کر دیئے گئے۔
گیس کے غیر قانونی استعمال پر گجرات میں کارروائیوں کے دوران 7 صارفین جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 3 صارفین کے گیس کنکشن منقطع کر دیئے گئے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کے براہ راست استعمال پر 5 کنکشن منقطع کیے جانے کے علاوہ 15 لاکھ روپے گیس چوری کی مد میں بک کر دیئے گئے۔
ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5 کنکشن منقطع کیے گئے، فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران 19 کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ گیس چوری کی مد میں 1 لاکھ 4 ہزار روپے بھی بک کر لیے۔
