اداکارہ سنیتا مارشل کی سوشل میڈیا پر دھوم کیوں مچی؟

اداکارہ سنیتا مارشل کے پوڈ کاسٹ کے دوران نامناسب سوالات کے زبردست جوابات دینے پر سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ہو رہی ہے، اداکارہ نے میزبان کی جانب سے انتہائی ذاتی اور نامناسب سوالات کے انتہائی تحمل مزاجی کے ساتھ جوابات دیئے جس کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

سنیتا مارشل نے حال ہی میں نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی تھی، جہاں میزبان نے ان سے انتہائی ذاتی اور نامناسب سوالات کیے تھے، جس پر اداکارہ قدرے پریشان بھی دکھائی دی تھیں، اداکارہ نادیہ افگن نے سنیتا مارشل کے پوڈکاسٹ کی ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے ان کے جواب کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں ایسے ہی بہادر اور مضبوط رہنے کا مشورہ دیا، نادیہ افگن نے ساتھ ہی پوڈکاسٹ کے میزبان نادر علی کو بھی اپنی سٹوری میں مینشن کیا اور انہیں ’’احمق‘‘ بھی قرار دیا۔

اداکارہ نے نادر علی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وہ صرف اتنا کہنا چاہتی ہیں کہ یہاں بے وقوف اور احمق افراد کی کوئی کمی نہیں اور ایسی آبادی تیزی سے پھیل رہی ہے، ویڈیو پر کمنٹس کرنے والے افراد نے سنیتا مارشل کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں ایسے ہی مضبوط اور بہادر رہنے کا مشورہ دیا اور ساتھ ہی لکھا کہ انہوں نے نادر علی کو بہترین جواب دیا۔

زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے نادر علی کو احمق، بے وقوف اور انتہائی تنگ ذہن شخص قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کے پوڈکاسٹ کا بائیکاٹ کیا جانا چاہئے، نادر علی نے اپنے پوڈکاسٹ میں سنیتا مارشل سے پوچھا تھا کہ وہ مسیحی ہیں جبکہ ان کے شوہر اداکار حسن احمد مسلمان ہیں تو ان کے بچے کس مذہب کے پیروکار ہیں؟ جس پر اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان کے بچے مذہب اسلام کے پیروکار ہیں۔

اسی حوالے سے اداکارہ نے واضح کیا تھا کہ اسلام میں مسیحی اور مسلمان کی شادی مذہب تبدیل کیے بغیر ہی جائز ہے اور یہ کہ انہیں شوہر کے خاندان کی طرف سے بھی کوئی دباؤ نہیں ہے اور نہ ہی انہیں کبھی زندگی میں کوئی مشکل درپیش آئی ہے، جس پر وہ مذہب تبدیل کرنے کا سوچیں۔سنیتا مارشل نے بتایا کہ انہیں حسن احمد نے ہی شادی کی پیش کش کی تھی اور یہ ان کے گھر والوں نے مسلمان لڑکے سے شادی کرنے پر شروع میں اعتراض کیا تھا لیکن ان کے سسرال والوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ انہوں نے پہلے مذہب اسلام کے مطابق نکاح کیا اور پھر مسیحی عقائد کے تحت انہوں نے چرچ میں بھی شادی کی اور یہ کہ ان کے تمام رشتے داروں اور دوستوں نے کبھی ان کی شادی اور مذہب کے معاملے پر نہ تو کوئی مداخلت کی ہے اور نہ ہی کبھی کسی نے اعتراض کیا ہے اور یہ کہ اعتراض کرنے کا کوئی سبب بھی نہیں ہے۔

خیال رہے کہ سنیتا مارشل نے 2000 میں شوبز میں قدم رکھا تھا، ابتدائی سالوں میں انہوں نے ماڈلنگ میں خوب نام کمایا، بعد ازاں سنیتا نے اداکاری کے میدان میں بھی خوب پذیرائی حاصل کی، انہوں نے 2008 میں اداکار حسن احمد سے شادی کی تھی، جوڑے کو دو بچے ہیں، جس میں سے بیٹے کی عمر

عمران خان کو فوجی عدالت سے سزائے موت ہو گی یا عمر قید؟

14 سال جب کہ بیٹی کی عمر 10 سال ہے۔

Back to top button