سپریم کورٹ : گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں پر حکم امتناع ختم

سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں پر حکم امتناع ختم کر دیا، اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان میں ججز تقریوں کے طریقہ کار کے حوالے اتفاق ہوگیا۔

سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں سےمتعلق درخواستوں کی سماعت میں ہوئی۔

اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہاکہ حکومت آرڈر 2018 کے مطابق تقرریاں کرےگی،معاملے پر ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان سے بات کی تھی۔

جسٹس جمال مندوخیل نےکہاکہ اٹارنی جنرل صاحب نا انصافی نہیں ہونی چاہیے،اگر نا انصافی ہوئی تو پھر مسائل بنیں گے۔

جسٹس محمد علی مظہر نےکہاکہ ہمیں ابھی ججز تقریوں کا مقدمہ نمٹانا چاہیے۔

سماعت میں گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے ججز طریقہ کار سے متعلق درخواست واپس لےلی گئی۔

بعد ازاں اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان کے درمیان ججز تقریوں کے طریقہ کار پر اتفاق ہوا جس کے بعد سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں پر حکم امتناع ختم کردیا۔

سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں تقرریوں سے متعلق دیگر درخواستوں کو 3 ہفتوں کےلیے ملتوی کر دیا۔

وزیر خزانہ کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور بجلی صارفین کو ریلیف دینے کا عندیہ

یاد رہےکہ سپریم کورٹ نے یکم مارچ 2023 میں گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی کے خلاف وزیراعلیٰ کی درخواست پر سماعت کے دوران کیس کے فیصلے تک تعیناتیوں پر حکم امتناع جاری کرتےہوئے وزیر اعظم کو تقرریوں سے روک دیا تھا۔

Back to top button