سپریم کورٹ : اے سی گیس کے پلانٹ میں دھماکا

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی عمارت کے بیسمنٹ میں اے سی گیس پلانٹ میں دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کی شدت سے عمارت لرز اٹھی۔

ذرائع کے مطابق، دھماکا سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں واقع اسٹاف کینٹین میں اُس وقت ہوا جب اے سی کی مرمت کا کام جاری تھا۔ اچانک زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد وکلا، عدالت کے عملے اور دیگر افراد نے عمارت سے باہر نکل کر خود کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ اے سی گیس پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث پیش آیا، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Back to top button