پی ڈی ایم کا سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پیر سے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے، کسی نے ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی تو وہ پی ٹی آئی کا شرپسند ہوگا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو تمام کیسوں میں ضمانت ملنے کے بعد اپنے ردعمل میں مولانا فضل الرحمان نے پیر سے عدالت اعظمی کے باہر دھرنے کا اعلان کیا۔
انھوں نے کہا کہ اگر گھی سیدھی اُنگلی سے نہیں نکلے گا تو اُنگلی ٹیڑھی کرنا پڑے گی، اگر کسی نے کوئی توڑ پھوڑ کی تو وہ پی ٹی آئی کا شرپسند ہوگا جس کو اُسی وقت دبوچ لیں گے۔
