سپریم جوڈیشل کونسل : ججز کے خلاف 35 میں سے 30 شکایات مسترد

سپریم جوڈیشل کونسل نےججز کے خلاف 35 میں سے 30 شکایات مسترد کردیں۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس منیب اختر، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس ہاشم کاکڑ نےشرکت کی۔

26 ویں ترمیم نے عدلیہ کا توازن بگاڑ دیا، جسٹس منصورعلی شاہ

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ اجلاس کےدوران آرٹیکل 209، 8 کے تحت ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترامیم زیر بحث لائی گئیں اور سپریم جوڈیشل کونسل پروسیجر آف انکوائری 2005 میں ترامیم پربات چیت ہوئی۔
اعلامیےمیں بتایا گیا ہےکہ کوڈ آف کنڈکٹ اورانکوائری پروسیجر میں ترامیم کی سفارش کیلئےکمیٹی تشکیل دے دی گئی اورکمیٹی جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس کےدوران آرٹیکل 209 کےتحت ججز کیخلاف 35 شکایات کا جائزہ لیا گیا اور 30 شکایات کو نمٹا دیا گیا جبکہ 5 شکایات پر تبصرے طلب کیےگئے ہیں۔

 

Back to top button