سپریم لیڈر نے امریکا کے ساتھ مذاکرات پر کوئی پابندی عائد نہیں کی: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مذاکرات پر کوئی پابندی عائد نہیں کی۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ اگر سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے مذاکرات نہ کرنے کا حکم دیا ہوتا تو حکومت یقینی طور پر اس پر عمل کرتی۔
یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ کے مؤقف کے بعد ایران میں اس معاہدے سے متعلق اندرونی سطح پر بحث جاری ہے کیوں کہ انہوں نےکہا تھاکہ وہ اس معاہدے پر مختلف رائے رکھتے ہیں۔
