محمد احمد کے ساتھ بدسلوکی پراداکار نے معافی مانگ لی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سیئنراداکار محمد احمد کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے والے اداکار فہد شیخ نے معافی مانگ لی۔
محمد احمد کے انکشاف کے بعد شوبز شخصیات نے کھل کر ان کی حمایت کی۔ اداکار شمعون عباسی سمیت کئی فنکاروں نے ذمے دار اداکار سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا، جبکہ بعض نے عندیہ دیا تھا کہ اگر معافی نہ مانگی گئی تو اس کا نام بھی سامنے لایا جائے گا۔
فہد شیخ نے انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو دراصل شوٹنگ کے دوران ہونے والے ایک مذاق کا حصہ تھی، کیونکہ سیٹ پر فنکار عموماً ایک خاندان کی طرح ماحول میں کام کرتے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر ان کے کسی عمل سے سید محمد احمد کو دکھ پہنچا تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔
