نیوزی لینڈ میں پہلی بار مہلک برڈفلوکاکیس سامنےآگیا

نیوزی لینڈ میں پہلی بار مہلک برڈ فلو وائرس کا کیس سامنے آنے کے بعد حکام نے نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ویلنگٹن کے پیٹون بیچ پر مردہ حالت میں ملنے والے ایک براؤن سکوا نامی سمندری پرندے میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

نیوزی لینڈ کے بایو سیکیورٹی اور فوڈ سیفٹی کے وزیر اینڈریو ہوگارڈ نے کہا کہ یہ وائرس ایک سمندری پرندے میں پایا گیا ہے اور فی الحال جنگلی پرندوں میں بڑے پیمانے پر اموات یا وائرس کے پھیلاؤ کے شواہد نہیں ملے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب تک پولٹری فارموں میں وائرس کی موجودگی سامنے نہیں آئی۔

Back to top button