افغان عبوری حکومت اپنی سر زمین دہشتگروں سے پاک کرے،اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغان عبوری حکومت سےکہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین دہشتگردی سے پاک کرے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح اسٹرٹیجک اجلاس کی پاک-ترکیہ قیادت نے مشترکہ صدارت کی۔
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاک-ترکیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں قریبی تعاون ہے، صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان کامیاب رہا۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ غزہ اور مسئلہ کشمیر دیرینہ تنازعات ہیں، غزہ اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں موجود ہیں، غزہ اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔
نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام کو ان کی سرزمین سے بیدخل کرنے کی تجزیز ناقابل قبول ہے، غزہ میں مستقل جنگ بندی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی رکنیت کے حامی ہیں، حق خودارادیت کشمیری عوام کا حق ہے۔
اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔