شاعرمشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کا یوم وفات آج عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے

حکیم الامت، مفکرپاکستان اور شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال کا یوم وفات پورے عقیدت واحترام سے آج منایا جارہا ہے۔
علامہ اقبال کے یوم وفات پرصدر مملکت نےان کی سیاسی اور فکری خدمات پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ علامہ اقبال کےافکار،فلسفہ اور شاعری ہمارے لیےمشعل راہ ہیں، ہمیں اپنی زندگی میں پیغامِ اقبال پرعمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نےکہاکہ اقبال کے نزدیک نوجوان ہی وہ طاقت ہیں جوقوموں کوعروج پرپہنچاسکتےہیں، نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرسکیں۔
یاد رہےکہ علامہ اقبال نے 21 اپریل 1938 کو 61 سال کی عمر میں وفات پائی تھی۔