ایرانی سپریم لیڈرکاامریکی صدر کو ناقابل فراموش سبق سکھانے کااعلان

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اعلان کیا ہے کہ مفاہمتی یاداشت پرٹرمپ کے دستخط بے وقعت ہوگئے؛ امریکا کو ناقابلِ فراموش سبق سکھائیں گے۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا پر ایران کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی بار بار خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران میں ان کے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت ایرانی عوام کے اتحاد کا مظہرہے

انھوں نے مزید کہا کہ مگر اس تجہیز و تکفین کے دوران امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ طے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشت کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری رکھیں۔ ایران ایسا ناقابلِ فراموش سبق سکھائے گا جو امریکا کبھی نہیں بھلا سکے گا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ ایک بار پھر پوری دنیا پر واضح ہوگیا کہ امریکی صدر کے دستخط بے وقعت، بے اعتبار اور ناقابلِ اعتماد ہیں۔ غنڈہ گردی، بالادستی کی خواہش اور سفاکی امریکی طرزِ عمل کا لازمی حصہ ہیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا خطے میں جنگ کو ہوا دے رہا ہے اور ایران پر مزید قیمت مسلط کرنا چاہتا ہے تاہم ایرانی قوم اور مسلح افواج اس کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں

Back to top button