والدین کی سگریٹ نوشی کے اثرات نسلوں تک منتقلی کاانکشاف

ماہرین صحت کاکہناہےکہ والدین کی سگریٹ نوشی کےمنفی اثرات کا زیادہ نسلوں تک منتقل ہوجتاہے۔

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ لوگ جو اپنے والدین کی سگریٹ نوشی کی وجہ سے بلا ارادہ سگریٹ کا دھواں سانس میں لیتے ہیں، اس عمل سے ان کے بچوں کے پھیپھڑے متاثر ہو سکتے ہیں اور ان کو سانس کے دائمی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جرنل تھورکس میں شائع ہونے والی تحقیق میں سگریٹ نوشی کے سبب نسلوں کے درمیان ہونے والے نقصان کی نشان دہی کی گئی۔

تحقیق میں والد حضرات پر زور دیا گیا کہ بچوں کے قریب سگریٹ نوشی کرنے سے گریز کریں تاکہ ان مسائل کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔

یونیورسٹی آف میلبرن کے محققین کا کہنا تھا کہ اگر کسی شخص کے پوتے پوتی (یا نواسے نواسی) بلا ارادہ سگریٹ نوشی سے متاثر ہیں تو ان کے کرونک آبسٹرکٹیو پلمونری ڈیزیز (سی او پی ڈی) کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

 

Back to top button