حکومت نےریکوڈک منصوبےپرسعودی عرب کےساتھ ڈیل کی تردید کردی

وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے ریکوڈک پر سعودی عرب کے ساتھ ڈیل کی خبروں کی تردید کردی۔
اسلام آباد میں بیٹ رپورٹرز کےساتھ ملاقات اورگفتگو میں مصدق ملک نے کہا کہ سعودی عرب کےساتھ ریکوڈک پرمذاکرات جاری ہیں، ریکوڈک پرسعودی عرب کے ساتھ مذاکرات مثبت طریقے سےآگےبڑھ رہےہیں اورجاری ہیں تاہم ابھی کوئی بھی ڈیل فائنل نہیں ہوئی۔
مصدق ملک نے امید ظاہر کی کہ ریکوڈک پرسعودی عرب کےساتھ ڈیل جلد فائنل کر لی جائے گی اور یہ 2025 کے اوائل میں ہونےکا قوی امکان ہے۔
وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے واضح کیا کہ سعودی عرب کے ساتھ ڈیل کی کابینہ سے منظوری کی خبر بھی درست نہیں تاہم اس ڈیل کو دیکھنے کیلیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے۔
