حکومت نے عمران کے کسی مطالبے کو ماننے سے انکار کر یا ہے

مسلم لیگ نے نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے عمران کے کسی مطالبے کو ماننے سے انکار کر یا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انکا کہنا تھا پنجاب نے آج فتنہ خان سے پنجاب کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے اور فرح گوگی کی لوٹ مار کا بدلہ لے لیا!، شاباش پنجاب۔
انہوں نے کہا دو دن سے مارچ ناکام ہوتا دیکھ کر یہ کوئی محفوظ راستے کی تلاش میں تھے، آج جب لانگ مارچ مکمل ناکام ہوگیا تو یہ اب دھرنے کی بجائے جلسے کی تجویز لے آئے، حکومت نے عمران خان کے کسی بھی مطالبے کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔
لندن میں جمائما کے گھر کے باہر ن لیگ کے مظاہرے شروع
دریں اثنا ایک ٹویٹر پیغام میں مریم نواز نےسوال کیا کہ کہاں گئے 20 لاکھ لوگ؟، پنجاب بھر سے کُل ملا کر 500 افراد نہیں نکلے، لگتا ہے خیبر پختونخوا نے بھی فتنہ خان کی کال پر کان نہیں دھرے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اچھی بات ہے کہ عوام نے فتنے کو ناصرف پہچان لیا بلکہ اس کا راستہ روک دیا، کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پر خوار اور موصوف ہیلی کاپٹر پر سوار! بُری بات
