حکومت مطالبات پورےکرےمذاکرات کیلئےتیارہیں،علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکاکہناہےکہ حکومت تحریک انصاف کے مطالبات پورے کرے ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جب میری ملاقات ہوئی تومجھ سے ناراضی کی کوئی بات نہیں کی، ان کے دل میں کیا ہے اس پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کا مذاکرات کے حوالے سے کہنا تھا کہ  حکومت ہمارے مطالبات پورے کرتی ہے تو مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔مذاکرات کے لیے ہم نے اور حکومت نے بھی کمیٹی بنائی تھی، ہمارے مطالبات پر عمل نہیں ہوا تو ہم نے مذاکرات ختم کر دیے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا ہمارے صوبے کی گورننس پر صرف بیانیہ بنایا جا رہا ہے، دیگر صوبوں کی حکومتیں ہمارے ساتھ بیٹھ کر مناظرہ کر لیں۔ پارٹی کے اندر ہر حلقے میں مخالف ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صوابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کاکہنا تھا کہ اگر ہم نے بدلہ لینے کا سوچ لیا تو پھر ہمارے مخالفین برداشت نہیں کر سکیں گے۔ لیکن نفرتیں بڑھنے کا نقصان پاکستان کو ہو گا۔ہم ملک میں آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، نظریہ کبھی مرتا نہیں، نہ ہی ختم ہو سکتا ہے۔ حکمرانوں سے مطالبہ ہے کہ اگر آپ نے نفرتیں بڑھائیں تو اس سے پاکستان کا نقصان ہے۔ فوج اور عوام میں فاصلہ مینڈیٹ چور حکومت بڑھا رہی ہے۔‘

علی امین گنڈاپورنےمزیدکہا تھا کہ ہمارے ٹیکس سے لیا گیا ہتھیار اگر ہمارے ہی خلاف استعمال ہوگا تو پھر ہتھیار ہمارے پاس بھی ہیں۔میں سپہ سالار کو بھی پیغام دیتا ہوں میرے صوبے میں دہشت گردی ہے اور کوئی بھی فوج عوام کی حمایت کے بغیر یہ دہشت گردی کی جنگ جیت نہیں سکتی۔میں ان سے کہتا ہوں کہ اس مینڈیٹ چور حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں اور اس ملک اور عوام کے لیے کام کریں۔

Back to top button