خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والا ماسٹر مائنڈ گرفتار

ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والےگینگ کے ماسٹر مائنڈ حسن شاہ کو گرفتار کرلیاگیا۔
جماعت اسلامی نے ملک بھر میں دھرنے شروع کرنے کا اعلان کردیا
پولیس کے مطابق ہنی ٹریپ گینگ کے ماسٹر مائنڈ حسن شاہ کوساتھی رفیق سمیت پشاور سےگرفتار کیاگیا۔ملزم نے خلیل الرحمٰن قمر کی قابل اعتراض ویڈیو بھی وائرل کردی۔ملزم حسن شاہ ہنی ٹریپ کرنے والے 12رکنی گروہ کامرکزی کردار ہے۔گروہ میں خواتین بھی شامل ہیں۔
ملزم حسن شاہ کےپولیس کودیے گئے بیان کےمطابق خلیل الرحمٰن قمر اسکرپٹ کےلیے نہیں بلکہ غلط ارادے سےخاتون کےگھر گئے۔ خلیل الرحمٰن قمر نےنازیبا ویڈیوز کی وجہ سےاغواء کا واویلا کیا۔دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ خاتون سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
