جسٹس منصورعلی شاہ کابطورچیف جسٹس زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی قرار

وفاقی وزارت قانون و انصاف نےسوشل میڈیا پرزیرگردش جسٹس منصورعلی شاہ کےبطورچیف جسٹس نوٹیفکیشن کوجعلی قرار دےدیا۔

اعلامیہ وزارت قانون وانصاف کےمطابق سوشل میڈیاپرجسٹس منصورعلی شاہ کاچلنےوالانوٹیفکیشن جعلی ہے۔

وزارت قانون وانصاف کا کہناہےکہ وزارت قانون نےجسٹس منصورکابطورچیف جسٹس کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

خیال رہےکہ جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ کےسینیئرجج ہیں اور موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کےبعدچیف جسٹس بنیں گے۔

واضح رہےکہ سابق وزیراعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)عمران خان نےکہاہےکہ اگلے چیف جسٹس آف پاکستان کا اعلان فوری کیاجائے۔ہم جسٹس منصور علی شاہ کی مکمل حمایت کرتےہیں حکومت ساری عدلیہ کو تباہ کرنےپرلگی ہوئی ہے۔

تربیت سےگرفتار مبینہ خودکش بمبارخاتون عدیلہ بلوچ کا برین واشنگ کا اعتراف

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سےگفتگو کرتےہوئےان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں کل سےجوہورہاہے سب کو پتا چل گیا کہ یہ کیا کررہےہیں۔یہ سب گینگ آف تھری کو توسیع دینےکےلیےکیاجارہاہے۔ملک کابیڑا غرق توانہوں نےکر لیا۔اب سپریم کورٹ کوبھی تباہ کررہےہیں۔

Back to top button