شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی کےلیے راہ ہموار ہونے لگی

پی ٹی آئی سے بے دخل رہنما شیر افضل مروت کی واپسی کےلیے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مشاورت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی کےلیے راہ ہموار ہونے لگی ہے،پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شیر افضل مروت کی جماعت میں واپسی پر مشاورت ہوئی۔پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے کہا کہ شیر افضل مروت کا بھی مؤقف سنا جانا چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر اور شہریار آفریدی نے شیر افضل مروت کی واپسی پر مؤقف پیش کیا جب کہ نثار جٹ نے بھی پارٹی میں واپسی کی تائید کی۔

ذرائع کےمطابق شیر افضل مروت کاکہنا ہے کہ پارٹی کے اندر سے ہی بیانات آتے ہیں مجبوراً میں جواب دیتاہوں،پارٹی کے اندر سے کوئی میرےخلاف بیان نہ دےتو میں بھی خاموشی اختیار کروں گا، یہ نہیں ہوسکتا کہ پارٹی کے اپنے ہی مجھ پر الزامات لگائیں اور بیانات دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی نے شیر افضل مروت سے خاموش رہنے کی درخواست کردی،شیر افضل مروت سے متعلق اپنا مؤقف عمران خان کے سامنے رکھے گی۔

عمر ایوب اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ, زرتاج گل اور احمد چٹھہ سے بھی پارلیمانی عہدے چھین گئے

واضح رہے کہ ماضی میں شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا ایک دوسرے کےخلاف سخت بیانات دیتےرہے ہیں۔عمران خان نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کی درخواست پر شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیاتھا۔

Back to top button