سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 63 ہزار سےتجاوز کرگئی

پاکستان میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت پہلی بار 3500 ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی، جس کے بعد کچھ کمی ضرور آئی، مگر قیمتیں اب بھی تاریخی سطح پر برقرار ہیں۔

بلوم برگ کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ غیر معمولی اضافہ اس وقت ہوا جب خبریں آئیں کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کو عہدے سے ہٹا سکتے ہیں۔اس خدشے نے سرمایہ کاروں کو امریکی اسٹاکس، بانڈز اور ڈالر سے ہٹا کر ’محفوظ‘ سرمایہ کاری جیسے سونا، جاپانی ین اور سوئس فرانک کی طرف دھکیل دیا۔

پاکستان میں بھی عالمی رجحان کا اثر پڑا اور سونے کی قیمت  میں مزید 5 ہزار 900 روپے اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرآفہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی 10 گرام سونا بھی بڑھ کر 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے کا ہو گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 8 ہزار 100 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا تھا اور فی تولہ سونا پہلی بار 3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے پر پہنچا تھا۔

Back to top button