سونے کی فی تولہ قیمت ساڑھے3لاکھ تک پہنچ گئی

سونے کی قیمت مسلسل تیسرے روز اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 3 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 19 ڈالر اضافے کے ساتھ3329 ڈالر فی اونس ہے۔

 دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 881 پوائنٹس اضافے کےکیساتھ ایک لاکھ 16 ہزار 901 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 755 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 16 ہزار 20 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں آج 26 ارب 45 کروڑ 53 لاکھ 87 ہزار 387 روپے مالیت کے 22 کروڑ 16 لاکھ 92 ہزار 195 شیئرز کا لین دین ہوا۔

Back to top button