سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھنے لگی
ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،سکھر،حیدرآباد،لاہور،پشاور،ملتان،کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہے۔ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے اضافے سے 2 لاکھ 37 ہزار 483 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 652 ڈالر فی اونس ہے۔
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 278 روپے 72 پیسے ہے۔گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 67 پیسے پر بند ہوا تھا۔انٹربینک میں آج ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔