کرونا کیسز میں مسلسل کمی، شرح ڈھائی فیصد پر آگئی

ملک میں کرونا کیسز میں تیزی سے کمی آنے لگی اور 24 گھنٹوں کے دوران شرح 2.51 ریکارڈ کی گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38139 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 961 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 13 ہلاکتیں ہوئیں، سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.51 فیصد رہی۔
خون میں شکر کی مقدار کم رکھنے والا بہترین ناشتہ
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 30053 ہو گئی اور مجموعی کیسز 15 لاکھ دو ہزار 641 تک جا پہنچے ہیں۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2393 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 14 لاکھ 6 ہزار 361 ہو گئی ہے
