سلمان خان کی فلم ”سکندر“کا ٹیرز جاری

بالی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کی آنےوالی میگا ایکشن فلم ’سکندر‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

بالی وڈ اداکار سلمان خان گزشتہ برس سےمذکورہ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور تاحال ان کی شوٹنگ مکمل نہیں ہوئی اوراب ان کی فلم کاٹیزر جاری کردیا گیا۔

مختصر ٹیزرمیں صرف سلمان خان کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں، ٹیزر میں کسی دوسرےکردارکونہیں دکھایا گیا۔

ٹیزر میں فلم میں ’اسکوئڈ گیمز‘طرزکےولنز کوبھی دکھایا گیا ہے۔

ٹیزر میں سلمان خان کو اسلحےسےلیس اسکوئڈ گیمزاسٹائل کے غنڈوں سےلڑتا دکھایا گیا ہے۔

ٹیزر کے ساتھ ہی فلم کو2025 کی عیدالفطرپرریلیزکرنےکااعلان بھی کیا گیا۔

’سکندر‘ میں سلمان خان کےعلاوہ رشمیکا مندانا، نواب شاہ اورکاجل اگروال سمیت سنیل شیٹی جیسےاداکار بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

فلم کی ہدایات جنوبی بھارتی فلموں کے معروف ہدایت کاراےآرمروگوڈاس نے دی ہیں۔

 ’سکندر‘ کوساجدناڈیاڈوالا نے پروڈیوس کیا ہےجو اس سےقبل بھی سلمان خان کی متعدد فلموں کو پروڈیوس کر چکے ہیں۔

Back to top button