پاکستان کا اصولی موقف دنیا نے تسلیم کیا : طلال چوہدری

 

 

 

 

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا کہ پاکستان کا اصولی موقف نہ صرف دنیا بلکہ افغانستان نے بھی تسلیم کرلیا ہے۔اس میں شک نہیں کہ افغانستان بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کرتا رہا ہے اور شواہد ہیں کہ افغانستان میں دہشت گرد گروپس سرگرم ہیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاکہ پہلی بار افغانستان کے ساتھ تحریری طور پر طے ہوا کہ مکینزم بنایا جائےگا، یہ طے ہوا کہ 6 نومبر کو اس سلسلے میں تفصیلی طور پر میکنزم طے کیا جائے گا، یہ پاکستان کی کامیابی ہے۔

سینیٹر طلال چوہدری کاکہنا تھاکہ اس میں شک نہیں کہ افغانستان بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کرتا رہا ہے اور شواہد ہیں کہ افغانستان میں دہشت گرد گروپس موجود ہیں،پہلی جنگ بندی ہوئی تو کالعدم ٹی ٹی پی کا بیان آیاکہ کابل بھی ہمارا دشمن ہوگا۔

وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ دامن صاف ہو تو لکھ کردینے میں کیوں گریز ہوگا اور اب بات تحریری اور 2 ثالثوں کی موجودگی میں ہوئی ہے۔

 

 

Back to top button