عالمی ادارہ صحت نےکینسر کےسنگین خطرےکی وارننگ دیدی

عالمی ادارہ صحت اور بین الاقوامی ادارہ برائے تحقیق برائے سرطان کی تازہ ترین گلوبل اسٹیٹس رپورٹ آن کینسر 2026 نے دنیا کو ایک سنگین خطرے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی آبادی کا 92 فیصد کسی نہ کسی سطح پر کینسر سے متاثر ہوگا۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دنیا کی 92 فیصد آبادی زندگی میں کسی نہ کسی مرحلے پر کینسر سے متاثر ہوگی اور ہر 5 میں سے ایک شخص کینسر میں مبتلا ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر سے کینسر کے سالانہ 2 کروڑ 6 لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، اموات کی تعداد 1 کروڑ سالانہ تک پہنچ چکی ہے، روزانہ 26 ہزار سے زائد زندگیاں ختم ہو رہی ہیں اور کینسر دل کی بیماریوں کے بعد دوسری بڑی قاتل بیماری بن چکا ہے۔

2025تک کیسز 3 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے، ہرسال 8 سے 10 ہزار پاکستانی بچے کینسر کا شکار ہوتے ہیں، پاکستان میں ہر سال 30 ہزار سے زائد خواتین چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہوتی ہیں اور 15 ہزار سے زائد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔

Back to top button