علی امین گنڈاپور کےکےپی ہاؤس سےبھاگنے کی ویڈیوموجود ہے،وزیرداخلہ

وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکوکسی ادارے نے گرفتارنہیں کیا۔ان کی کےپی ہاؤس سےبھاگنےکی ویڈیوموجود ہے۔

ڈی چوک پرپی ٹی آئی احتجاج کےدوران مظاہرین کےتشدد سےشہید ہونےوالے پولیس اہلکارکی نماز جنازہ کےبعد میڈیا سےگفتگوکرتےہوئے زیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا پولیس کا ایک اہلکارتشویشناک حالت میں تھا، آج اس ن جام شہادت نوش کیا،جوشہید کےقتل میں ملوث ہےان میں سےکوئی بھی نہیں بچے گا۔

علی امین گنڈا کی گرفتاری سےمتعلق سوال پرمحسن نقوی کا کہنا تھاوزیراعلیٰ کے پی ہماری حراست میں نہیں ہیں، علی امین کسی اورادارےکی حراست میں بھی نہیں ہیں۔علی امین کےپی ہاؤس میں موجود نہیں، وہاں سےبھاگ گئےتھے۔علی امین گنڈا پورخود بھاگے ہیں، ہم نے2،3چھاپے مارے تھے۔شک تھا کہ وہ موجود ہوں گےلیکن وہ وہاں نہیں تھے۔علم نہیں کہ علی امین کےپی پہنچ گئےیانہیں۔کے پی ہاؤس سےعلی امین کےبھاگنے کی فوٹیج موجودہے۔

گنڈاپور نے سب کچھ اسکرپٹ کے مطابق کیا ہے، خواجہ آصف

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کل ایک جتھا آیا تھا جس کادعویٰ تھا کہ وہ پُرامن ہے۔اگر ان کے بہت سےلوگ زخمی ہوئےہیں تو وہ کون سےاسپتال میں ہیں۔پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک دشمنی ہے۔جب چینی صدر پاکستان کے دورے پر آرہے تھے تو پی ٹی آئی نے ان کادورہ سبوتاژ کیا۔پی ٹی آئی سی ایس او کےاجلاس کو سبوتاژ کرنے کیلئےملک دشمن ایجنڈے پرکام کر رہی ہے۔علی امین نےکل سے خودساختہ روپوشی اختیارکی ہوئی ہے۔علی امین وکٹ کےدونوں اطراف کھیل رہے ہیں۔کےپی میں صرف ایک ہی چیز ہورہی ہے۔کرپشن کرپشن اورکرپشن،سب سے خوفناک بات یہ ہےکہ دہشتگردوں کولایا جاتا ہے۔

Back to top button