آپ کو روزانہ کتنی بار منہ دھونا چاہیے؟

چہرہ یا منہ دھونا بظاہر بہت آسان اور سادہ کام ہے مگر کئی بار اس کے لیے وقت نکالنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔
مگر اس سے بھی زیادہ اہم سوال یہ ہے کہ آخر ایک فرد کو روزانہ کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟اس کا آسان جواب یہ ہے کہ اس کا کوئی حتمی جواب نہیں کیونکہ ہر فرد کی جِلد مختلف ہوتی ہے۔جہاں تک تفصیلی جواب کی بات ہے تو یہ سادہ عمل کافی پیچیدہ ہو جاتا ہے۔
منہ دھونے کی تعداد کے حوالے سے جِلد کو ہی مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جا سکتا ہے کہ دن بھر میں کتنی بار منہ کو دھونا چاہیے۔
مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر فرد کو صبح اور رات کو اپنا منہ دھونا چاہیے یا یوں کہہ لیں کہ روزانہ کم از کم 2 بار ضرور چہرے کو دھو لینا چاہیے۔
