ماہرین نے ڈپریشن سے نجات کیلئےبہترین غذائیں بتادیں

ماہرین صحت نے ڈپریشن  کے مرض سے نجات کیلئے بہترین غذائیں بتادیں۔

ڈپریشن وہ ذہنی مرض ہے جو موجودہ عہد میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ لوگوں کی زندگی منفی انداز سے بدل دیتا ہے۔ڈپریشن ایک پیچیدہ ذہنی مرض ہے جس کے شکار افراد اکثر اداس رہتے ہیں جبکہ ہر وقت بے بسی کا احساس بھی ہو سکتا ہے۔

چاکلیٹ میں فلیونوئڈز نامی اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور مرکبات موجود ہوتے ہیں جن سے مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک، ساگ یا دیگر کے استعمال سے بھی ڈپریشن سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

روزانہ دہی کھانے کی عادت آپ کو ڈپریشن اور انزائٹی سے تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔

2019 کی ایک تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی سے بھی ڈپریشن کی علامات کی شدت میں کمی آتی ہے۔

پروٹین جسمانی مسلز کے لیے اہم غذائی جز ہے اور یہ لوگوں کو ڈپریشن سے لڑنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

Back to top button