3کروڑ 22 لاکھ پاکستانی ہائی بلڈ پریشر کے مریض نکلے

عالمی ادارہ صحت  نے پہلی بار بلڈ پریشر سے متعلق  مفصل رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر تین میں سے ایک شخص جب کہ پاکستان کے 3 کروڑ 22 لاکھ افراد ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہیں۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ جامع رپورٹ میں دنیا بھر میں بلڈ پریشر کے بڑھتے مرض پر مفصل بات کی گئی ہے اور ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر نمک کا زیادہ استعمال اور بیکار طرز زندگی اس میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔رپورٹ میں پاکستان سمیت دنیا کے درجنوں ممالک سے متعلق ڈیٹا بھی دیا گیا ہے اور پاکستان میں حکومت کی جانب سے فراہم کردہ 2019 کے اعداد و شمار پر ڈیٹا دیا گیا ہے

 ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 2019 تک تقریبا 3 کروڑ 22 لاکھ افراد ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا تھے۔یہاں یہ بات یاد رہے کہ ہائی بلڈ پریشر اس وقت ہوتا ہے جب کسی بھی شخص کا بلڈ پریشر نارمل حالت سے مسلسل زیادہ ہو۔صحت مند افراد کا بلڈ پریشر 90/60 اور 120/80 کے درمیان ہونا چاہیے، جب کہ مسلسل 140/90 بلڈ پریشر کو ہائی بلڈ پریشر تسلیم کیا جاتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان کے تین کروڑ 22 لاکھ افراد ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہیں اور مجموعی طور پر ملک کی 44 فیصد آبادی اس کا شکار ہے

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 2019 تک 54 فیصد آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار تھی مگر تشخیص کے بعد 10 فیصد سے زائد افراد نے بیماری پر قابو پالیا اور اس وقت 44 فیصد آبادی ہائی بلڈ پریشر کی ادویات استعمال کر رہی ہے۔ دنیا بھر میں ایک ارب 30 کروڑ سے زائد افراد ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہیں اور اندازا ہر پانچ میں سے ایک شخص اس کا

جنرل اسمبلی اجلاس،مسلم رہنماؤں کی قرآن پاک کی بےحرمتی کی مذمت

شکار ہے۔

Related Articles

Back to top button