باجرہ،دل کے امراض، بلڈ پریشر اور وزن کم کرنے میں مفید قرار

روزمرہ غذا میں باجرے کا استعمال انسان کے لیے متعدد طبی فوائد کا حامل ہے اور اس غلے پر ہونے والی کئی تحقیق میں اسے بڑھتے ہوئے وزن، ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے علاوہ دل کے امراض اور جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط کرنے میں بھی مفید پایا گیا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق باجرے میں وٹامن، بیٹا کیروٹین اور دوسرے غذائی اجزا ہوتے ہیں جن کی وجہ سے یہ غذائی قلت اور موٹاپے کا بہترین حل فراہم کرتا ہے۔
محققین کے مطابق باجرے میں فائبر یا ریشہ زیادہ مقدار میں ہوتا ہے اور اس طرح یہ پیچیدہ نشاستے یا کاربوہائیڈریٹس کے حصول کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
تحقیقی مطالعات کے مطابق باجرہ جسم کے مدافعتی نظام کو بھی تقویت دیتا ہے اور انفیکشن سے بچاتا ہے۔ باجرے میں موجود فولاد، میگنیز، میگنیشیم، فاسفورس، پوٹاشیم، تانبا، سلینیم اور زنک جیسے دھاتی عناصر جسمانی افعال کی باقاعدگی کے لیے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔
باجرے کا استعمال جسم میں گلوکوز کی سطح کو برقرار اور باقاعدہ رکھنے میں بھی معاون ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق باجرے میں گلاسمیک انڈیکس ( جی آئی ) کی مقدار دیگر اناج کے مقابلے میں کم ہوتی ہے، جس کی وجہ سے یہ خون میں گلوکوز کی سطح کو دوسرے اناج کے مقابلے میں بہتر طور
سائفر کیس،عمران خان کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے سے جواب طلب
پر برقرار اور باقاعدہ رکھتا ہے۔