ایڈزکی روک تھام کیلئےڈی پورٹ مسافروں کی سکریننگ کی تجویز

ای آئی وی کیسز کی روک تھام کے اقدامات کیلیے تشکیل دی گئی ٹاسک فورس نے ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کی ایئرپورٹ پر سکریننگ کی تجویز دی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیراعظم نے رپورٹ ہونے والے ایچ آئی وی کیس کا نوٹس لیتے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس تشکیل دی، جس کا کا دوسرا اجلاس وزیرِ مملکت صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کی سربراہی میں ہوا۔

اجلاس میں  میں ٹاسک فورس کے اراکین اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان جبکہ سابق معاونِ خصوصی  صحت ڈاکٹر ظفر مرزا،  میجر جنرل ریٹائرڈ اظہر محمود کیانی سابق کمانڈنٹ  آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی چیئر مین ٹاسک فورس، اسپیشل سیکرٹری داخلہ اسلام آباد، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ  ڈی جی ہیلتھ شریک تھے۔

اس کے علاوہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور کی ڈین ڈاکٹر سائرہ افضل، وی سی ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر شہزاد علی خان، ماہر متعدی امراض ڈاکٹر صبیحہ قاضی جبکہ  صوبوں کے سیکریٹری صحت نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

Back to top button