اچھی صحت کے لیے کلونجی کے یہ فائدے جانتے ہیں؟

کلونجی کا استعمال عام ہوتا ہے اور مانا جاتا ہے کہ یہ صحت کے لیے بھی مفید ہے۔
عموماً اسے کھانے پکانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ صدیوں سے اسے متعدد امراض جیسے سینے کے انفیکشن سے لے کر ہیضے کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔کلونجی سے صحت کو کیا فائدے ہو سکتے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔اینٹی آکسائیڈنٹس جسم میں گردش کرنے والے مضر مواد اور تکسیدی تناؤ سے خلیات کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اینٹی آکسائیڈنٹس کو صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے ۔تحقیقی رپورٹس کے مطابق اینٹی آکسائیڈنٹس دائمی امراض جیسے کینسر، ذیابیطس، موٹاپے اور امراض قلب سے تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔
کلونجی میں بھی متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جن سے مختلف امراض سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔خون میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھنے سے امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے۔
کلونجی کو کولیسٹرول کی سطح میں کمی لانے کے لیے مؤثر تصور کیا جاتا ہے۔
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کلونجی کے استعمال سے صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کے ساتھ ساتھ خون میں چکنائی کی سطح میں کمی
کئی سگریٹ پینے والے شخص کی زبان پر ’ سبز بال ‘ نکل آئے
آتی ہے۔
